تفسیر عائشہ الصدیقہ رضی اللہ عنہا
یہ کتاب ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے تفسیری اقوال اور روایات کا جامع مجموعہ ہے، جسے نہایت خوبصورت اور منظم انداز میں یکجا کیا گیا ہے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا علم و فضل امت کے سامنے روزِ روشن کی طرح واضح ہے۔ دین کا کوئی پہلو ایسا نہیں جس میں آپ کا علم منقول نہ ہو۔ قرآن کریم چونکہ تمام علوم کا سرچشمہ ہے، اس لیے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے تفسیری اقوال کو مختلف علوم کی 225 معتبر کتب سے جمع کر کے اس کتاب میں شامل کیا گیا ہے۔
کتاب کی خصوصیات
- اس کتاب میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول 747 تفسیری روایات اور اقوال درج ہیں۔
- ترتیب کے لیے امام جلال الدین سیوطی، امام طبری، امام ابن ابی حاتم اور امام ابن کثیر کی معروف تفاسیر کو بنیاد بنایا گیا ہے۔
- ہر روایت کے آغاز میں مسلسل نمبر دیا گیا ہے، اور جس آیت کے تحت روایت ہے وہ آیت اور اس کا آسان اردو ترجمہ اوپر درج کیا گیا ہے۔
- ہر روایت کا سادہ اردو ترجمہ اور وضاحتی عنوان شامل کیا گیا ہے تاکہ عام قاری بھی آسانی سے سمجھ سکے۔
- حوالہ جات اور تخریج حاشیوں میں درج ہیں، تاکہ تحقیق کرنے والے اصل کتب کی طرف رجوع کر سکیں۔
- روایات کی صحت اور ضعف کے بارے میں محدثین کی آراء بھی حاشیوں میں بیان کی گئی ہیں۔
اضافی مواد
کتاب کے آغاز میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت اور تعلیم و تعلم سے متعلق روایات درج ہیں، جو قرآن کی تفسیری روایات سے پہلے ہیں۔
مؤلف کی دیگر مطبوعات
- ترجمہ قرآن کریم (آسان اردو میں)
- تفسیر ابن عباس (اردو ترجمہ صحیفہ علی ابن طلحہ)
- خلاصہ و ترجمہ تفسیر کبیر امام رازی
- ترجمہ و تشریح تفسیر جلالین
- تفسیر حضرت عائشہ الصدیقہ رضی اللہ عنہا












Reviews
There are no reviews yet.